(جنید ریاض) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے 800 سے زائد مسجد مکتب سکولوں کو قریبی پرائمری سکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب کے 800 سکولوں میں سے لاہور کے 21 مسجد مکتب سکول بھی شامل ہیں، مسجد مکتب سکولوں کو قریبی پرائمری سکولوں میں ضم کردیا جائے گا، قریب پرائمری سکول موجود نہ ہونے کی صورت میں نیا پرائمری سکول بنایا جائے گا۔
ڈی پی آئی نے سکولوں کو پرائمری کا درجہ دینے کیلئے 4 رکنی کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ایڈمنسٹریٹر چیئرمین ، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ای او اور ڈائریکٹر فنانس ممبر ہونگے، کمیٹی ایک ہفتہ میں مسجد مکتب سکولوں کو پرائمری سکولوں کا درجہ دینے کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی۔