(زاہد چودھری) میو ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں علاج کی جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپ گریڈیشن، 15کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرکے سٹیٹ آف دی آرٹ نیوروسرجری آپریشن تھیٹر تعمیر کیا گیا ہے تاکہ جراثیم سے پاک سرجری کو یقینی بنایا جاسکے۔
ایمرجنسی میں دو ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں ، 3پورٹ ایبل ایکسرے مشینیں ، 2 الٹراساﺅنڈ مشینوں کی تنصیب مکمل کی جاچکی ہے،اس کے علاوہ جراثیم سے پاک ماحول میں علاج معالجے کیلئے انفیکشن کنٹرول سسٹم سمیت دیگرجدید طبی آلات اور مشینری کی خریداری کے بعد اسے نصب کر دیا گیا ہے، اس منصوبے پر مجموعی طور پر کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔