پی آر اے کی کارروائی، مغل سٹیل کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے

17 May, 2018 | 11:42 PM

عطاءسبحانی
Read more!

رضوان نقوی:پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس ڈیفالٹرز کے اکاؤنٹس منجمد کرنا شروع کر دیئے، پی آر اے نے مغل سٹیل کے بنک اکاؤنٹس منجمد کرکے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی ریکوری کرلی۔

ایف بی آر کے بعد پنجاب ریونیواتھارٹی نے بھی ٹیکس ڈیفالٹرز کے اکاونٹس منجمد کرنا شروع کردیئے ہیں۔ پی آراے نے ود ہولڈنگ سروسز پر عائد سیلز ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر مغل سٹیل ملز کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ پی آر اے کی ٹیم نے ایڈیشنل کمشنر امان اللہ ورک کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے بادامی باغ ایم سی بی برانچ میں مغل سٹیل ملز کے اکاؤنٹس منجمد کر کے ایک کروڑ دس لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کےمطابق مغل سٹیل کی انتظامیہ تعمیراتی سروسز پرٹھیکداروں کو ادائیگی کرتےوقت ٹیکس کٹوتی کرکے پی آر اے کو ٹیکس ادائیگی نہیں کی۔ پی آر اے کی ٹیم نے ایڈیشنل کمشنر امان اللہ ورک کی سربراہی میں یہ کارروائی کی گئی۔

مزیدخبریں