زاہد چوہدری: رمضان المبارک آمد، ہسپتالوں کا وقت بھی تبدیل کردیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈور اور انتظامی دفاتر صبح آٹھ سے دوپہر ایک بجے جبکہ جمعہ کو دوپہر بارہ بجے تک کھلے رہیں گے ۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سرکاری ہسپتالوں کے اوقات کار کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جنرل، جناح ، سروسز، چلڈرن ، گنگا رام اور میو ہسپتال سمیت دیگر سرکاری اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں رمضان المبارک کے اوقات کار یکم رمضان المبارک سے نافذ العمل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف کی حمایت پر تحریک انصاف نے وزیراعظم سے وضاحت مانگ لی
سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈور وارڈز صبح آٹھ سے ایک بجے تک کھلے رہیں گے، تاہم جمعہ کے روز دوپہر ایک بجے تک آئوٹ ڈور کھلا رہے گا۔ سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی دفاتر پر بھی ان اوقات کار کا اطلاق ہوگا۔
پڑھنا مت بھولئے: لاہور چڑیا گھر، سفاری زو کو بھی پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ پیکج میں شامل کرنے کا فیصلہ
علاوہ ازیں سرکاری ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں اوقات کار معمول کے مطابق رہیں گے اور تین شفٹوں میں ایمرجنسی میں ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی سر انجام دیتا رہے گا۔