لاہور چڑیا گھر، سفاری زو کو بھی پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ پیکج میں شامل کرنے کا فیصلہ

17 May, 2018 | 07:51 PM

رانا جبران

فزانور: لاہور چڑیا گھر اورسفاری زو کو پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے تفریحی پیکج میں شامل کر نیکا فیصلہ، سیاحوں کودونوں تفریحی مقامات کے داخلی ٹکٹوں کی شرح پر رعایت دی جائیگی. 

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور سائیٹ سین بس سروس کے ڈائریکٹر معظم نذیر کا کہناہے کہ سیاحوں کی دلچسپی کے مد نظر لاہور چڑیا گھر اور لاہور زو سفاری کو بھی سائیٹ سین بس کے نئے روٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  انتظامیہ رمضان بازاروں میں سہولتیں دینے میں ناکام، عوام پریشان

اس امر میں مفاہمتی یاد داشت پر جلد دستخط کئے جائیں گے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے لائے گئے سیاحوں کو داخلی ٹکٹوں کی شرح میں خصوصی رعایت دی جائیگی۔

مزیدخبریں