فرحان یامین: کمشنر لاہور عبداللہ خان سنبل، ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید اور اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی کا کریم پارک رمضان بازار کا دورہ۔ شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔
کمشنر نے کریم پارک میں لگائے گئے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ اشیاء خورونوش کی کوالٹی بھی چیک کی اور شہریوں سے قیمتیں بھی پو چھیں۔ آٹے کے ٹرک کامعائنہ بھی کیا۔ کمشنر نے کریم پارک رمضان بازار کے انتظامات پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ سے رمضان بازار میں شہریوں کو چینی بھی دستیاب ہو گی، جبکہ دوسری جانب اتنے انتظامات کے باوجود خریداری کے لیے آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ تمام چیزیں تو ان کے گھروں کے قریب کم ریٹ پر دستیاب ہیں تو پھر رمضان بازار لگانے کا کیا فائدہ۔ اس بازار میں تو سبزیوں کی کوالٹی بھی ٹھیک نہیں۔