نواز شریف کی حمایت پر تحریک انصاف نے وزیراعظم سے وضاحت مانگ لی

17 May, 2018 | 05:52 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: منصب کیخلاف منافی طرز عمل، تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی۔ سینئر رہنما عندلیب عباس نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق عندلیب عباس نے خط میں کہا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 5 اور وزیر اعظم کا حلف شاہد خاقان عباسی کو ریاست سے وفاداری کے پابند بناتے ہیں۔ وزیر اعظم کی تنخواہ اور وزیر اعظم ہاؤس کے کروڑوں روپے کے اخراجات عوام کے ٹیکسوں سے ادا کئے جاتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  مسلم لیگ نون خلائی مخلوق کو شکست دے گی: رانا ثناءاللہ

ریاست کے منتظم اعلیٰ کے طور پر وزیر اعظم ریاست سے وفاداری اور ریاستی مفادات کی نگہبانی کے ذمہ دار ہیں۔ جبکہ وہ اپنے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے کھلے عام نواز شریف سے اپنی وفاداری کا اعلان کر رہے ہیں۔

پڑھنا مت بھولئے:  رمضان المبارک کی آمد، آئی جی جیل نے قیدیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

علاوہ ازیں انھوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے سے انحراف کرتے ہوئے نواز شریف کی ریاست مخالف آواز میں اپنی آواز ملائی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئین سے روگردانی پر شاہد خاقان عباسی خود کو منصب سے الگ کریں۔ 

مزیدخبریں