ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان المبارک کی آمد، آئی جی جیل نے قیدیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

رمضان المبارک کی آمد، آئی جی جیل نے قیدیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کواچھے کھانے کی فراہمی، سکیورٹی اورملاقات صبح سات بجے شروع کرانے پرعمل درآمد کے لیے ڈی آئی جیزجیل کو مراسلہ جاری کردیاگیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں قیدیوں کو اچھا اور معیاری کھانا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نے ریجنل ڈی آئی جیز کو جیلوں کے معائنہ کی ہدایت کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اربوں روپےکے کرپشن کیس میں نیشنل بینک کا وائس پریذیڈنٹ گرفتار

ڈی آئی جی سحری وافطاری کے اوقات میں اپنی ریجن میں جیلوں کا دورہ کرکے کھانے کے معیار کو چیک کریں گے۔ آئی جی جیل شاہد سلیم نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورے سے قبل آئی جی کو واٹس ایپ پرآگاہ کیاجائے۔

یہ خبر لازمی پڑھیں: پرائیوٹ سکولز مالکان نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

دوسری جانب رمضان المبارک کےدوران سکیورٹی انتظامات بھی فول پروف بنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معمول سے ہٹ کر ملاقات کا وقت صبح7 بجے ہی شروع کردیاجائے۔ انتظارگاہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل موجود رہیں گے۔ جبکہ کم ازکم 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس ہر وقت جیل میں موجودرہیں گے۔