(شہزاد خان) ماہ مقدس میں بھی منافع خور مافیا باز نہ آیا۔ یکم رمضان المبارک کو برائلر مرغی کا گوشت چھ روپے فی کلوگرام مہنگا کردیا، روزہ دار شہری بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بلبلا اٹھے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان کے آغاز پر ہی گراں فروشوں نے چھرے تیز کر لئے، اوپن مارکیٹ میں برائلرمرغی کا گوشت 6روپےمہنگاہوگیا جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت دوسو تراسی روپے فی کلوگرام ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کیجانب سے زندہ برائلر کی تھوک میں قیمت متعین کی گئی ہے اور پرچون میں اس کے نرخ فی کلوگرام ہیں۔ روزہ دار شہریوں نے برائلر مرغی کے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مسترد کر دیا ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خور مافیا رمضان المبارک میں بھی شہریوں کو بخشنے کیلئے تیار نہیں ہے، انکا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف معاملے کی سنگینی کا فوری نوٹس لیں اور بڑھتی ہوئی قیمتیں روکنے کیلئے اقدامات کریں۔