پرائیوٹ سکولز مالکان نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اُڑا دیئے

17 May, 2018 | 03:21 PM

Read more!

(عثمان الیاس)  نجی  تعلیمی اداروں کے مالکان من مانی سے باز نہ آئے، پنجاب حکومت کے سترہ مئی کو سکولز بند کرنے کے نوٹیفکیشن کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔سحری و افطاری میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی پاور ڈویژن کیلئے بڑا چیلنج بن گئی

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب کے آرڈرز کے مطابق سترہ مئی کو تمام تعلیمی اداروں میں طلبا کو چھٹیاں دے دی جائیں گی مگر نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے سکولز میں امتحانات جاری ہیں۔ نوٹیفکشن کی خلاف ورزی کرنے والے سکولز میں نیولائٹ سکول، عامر پبلک ہائی سکول، دی نالج سکول، دی رہبر سکول شادمان، ایجوکیٹرز، بیکن ہائوس، علائوالدین، دار ارقم سمیت دیگر سکولز سرفہرست ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔مشکلات میں گھرے نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خوشخبری مل گئی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کا کہنا تھا کہ ان کے پیپرز 21 مئی تک جاری ہیں جبکہ پرنسپل اس بات سے انکاری اور بضد رہی کہ آج سے بچوں کو چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ روزے دار گرمی کو بھول جائیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

دوسری جانبڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے گرمیوں کی تعطیلات نہ دینےوالے سکولزکیخلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا،پچاس سے زائدمعائنہ ٹیمیں تشکیل دےد ی گئی ہیں۔

مزیدخبریں