(قذافی بٹ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے فرزندان اسلام کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفلوک الحال طبقات کی مدد کرنا رمضان المبارک میں بہترین عمل ہے۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔سابق صدر آصف علی زرداری آج لاہور آئیں گے
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملت اسلامیہ کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام دیا، اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا رمضان المبارک ایثار، قربانی، تقوی، عبادت، توبہ اوراستغفار کا درس دیتا ہے، ضرورت مندوں کی حاجت روائی بہترین عبادت ہے۔
خبر پڑھیں۔۔اربوں روپےکے کرپشن کیس میں نیشنل بینک کا وائس پریذیڈنٹ گرفتار
انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے غریبوں اور محتاجوں سے حسن سلوک کی تعلیم دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمدردی وغم خواری کا مہینہ ہے۔