ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے منفی پراپیگنڈا کا حصہ بننے والے نوجوان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ؛ قیادت نے لاتعلقی کرلی

پی ٹی آئی کے منفی پراپیگنڈا کا حصہ بننے والے نوجوان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ؛ قیادت نے لاتعلقی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جعفر ایکسپریس پر  قومی اداروں اور حکومت کے خلاف منفی پراپیگنڈا پھیلانے  میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے اور پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر کام کرنے والے  سوشل میڈیاانفلونسر کو ایف آئی اے نے بنی گالا سے گرفتار کیا ۔ عدالت نے  بھی ملزم کا تین روزہ ریمانڈ دے دیا تو قیادت نے نوجوان کے سر سے ہاتھ اٹھا کر لاتعلقی  کرلی 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سوشل میڈیا پر جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم حیدرسعید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔

ایف آئی اے کے مطابق تحریک انصاف سے منسلک ملزم حیدر کو اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ سے 17 مارچ کو گرفتار کیاگیا اور ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔ایف آئی اے نے ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لےلیے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم پی ٹی آئی کارکن حیدر سعید کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر سے ملزم حیدرسعید کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی گرفتار نوجوان کی پی ٹی آئی کا ٹیم ممبر ہونے کی تردید کردی۔ انہوں نے کہا کہ کہ حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں ، وہ بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں کیے جانے والے احتجاج میں ضرور شریک رہا۔قیادت نے اس نوجوان سے لاتعلقی اختیار کی جو پی ٹی آئی کے ہی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے  اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈا کررہا تھا اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کررہا تھا 

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،  ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔