ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے؛ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا اعتراف

 حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے؛ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا اعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے تسلیم کیا ہے کہ اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں گرفتار حیدر سعید  پی ٹی آئی کے ہر  "احتجاج" میں شریک ہوتا ہے۔  

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم  نے دعویٰ کیا کہ حیدر سعید  ماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن عمران خان کے ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، وقاص اکرم نے  معصوم روزہ داروں کو شہید کئے جانے کے متعلق جھوٹے پروپیگنڈا میں ملوث شخص کی گرفتاری پر اعتراض کرتے ہوئے کہا،  لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں اور تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے۔

شیخ وقاص اکرم  نے الزام لگایا کہ "نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے". 

وقاص اکرم نے  باقاعدہ گرفتار کئے گئے ملزم حیدر سعید کی گرفتاری پر اپنی پارٹی کا مؤقف بتانے کے لئے پریس کانفرنس کی اور اس پریس کانفرنس میں کسی خاص واقعہ کا حوالہ اور شواہد دیئے بغیر یہ الزام لگا دیا کہ ریاست پر اپنے ملزموں کو "اغوا کرنے"  میں ملوث ہےْ وقاص اکرم نے ریاست کے ملزم حدر سعید کے ساتھ تفتیش کے عمل کے متعلق  تشویش ظاہر کی کہ " اغوا کیے گئے نوجوانوں پر کہیں تشدد نہ کیا جارہا ہو". 

 وقاص اکرم نے دھمکی دی،  "نئی نسل کو اپنے حقوق کا پتہ ہے اور  اپنی طاقت کا اندازہ بھی ہے۔

 ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم حیدر سعید کو بنی گالا سے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم  حیدر سعید نےجعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈہ اورتضحیک آمیزمواد شیئرکیا۔

اسلام آباد کی ایک  عدالت نے اس ملزم کا  3 روزہ جسمانی ریمانڈ  دے دیا ہے۔ اور ملزم کو دوبارہ 20 مارچ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم  حیدر سعید نے جعفر ایکسپریس سانحہ کے دوران اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد شئیر کیا،ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیم کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔

ایف آئی اے کا کہناہے کہ ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا،ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔