ایئرپورٹ پر کارروائی، بھاری مقدار میں ادویات سمگلنگ کی کوشش ناکام

17 Mar, 2025 | 03:32 PM

سٹی 42 : کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ادویات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ 

کسٹمز حکام کے مطابق کینسروگردوں کےٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونیوالی ادویات برآمد ہوئیں، جدہ سےآنیوالی پروازپر ایک مسافرسے سمگل شدہ ادویات برآمدہوئیں۔ 

کلکٹر کسٹمز طیبہ کیانی کا کہنا ہے کہ ڈریپ کیجانب سےمیڈیکل ادویات و آلات کیلئےسرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے، سرٹیفکیٹ میں دشواری سے کاروباری حضرات سمگلنگ کا سہارا لے رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں