ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت

شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے مزید ذخائر دریافت
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت ہوگئے، ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے شمالی وزیرستان سےگیس اور تیل کی دوسری دریافت کا اعلان کردیا۔

ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے مطابق دریافت سے دو کروڑ پانچ لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور ایک سو سترہ بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

 ماڑی انرجیز کے مطابق گیس اور تیل کی دریافت وزیرستان بلاک سے ہوئی، دریافت سے یومیہ 2 کروڑ 5 لاکھ مکعب فٹ گیس اور یومیہ117بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ ماڑی انرجیز نےگزشتہ ماہ وزیرستان بلاک سےگیس اور تیل کی دریافت کا اعلان کیا تھا، پہلی دریافت سےایک کروڑ 30 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایاگیا تھا۔

پہلی دریافت سےابتدائی طور پر یومیہ20 بیرل خام تیل حاصل ہونےکا تخمینہ لگایا گیا تھا، ماڑی انرجیز کاسابقہ نام ماری پیٹرولیم تھا۔