ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی خوشی مداحوں کیساتھ شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے اپنی خوشی مداحوں کیساتھ شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ ااور فلم انڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیرسوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات کے بارے اپنے چاہنے والوں کو تقریباً باخبر بھی رکھتی ہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی خوشی کو فینز کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔

تفصیلات کئےمطابق پاکستان کی مقبول اداکارہ نیلم منیر نے اس سال اپنے مداحوں ایسا سرپرائز دیا کہ سب حیران رہ گئے مگر بعد میں حقیقت سامنے آنے پر نیلم منیر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، شوبز انڈسٹری کی اداکارؤں اور دیگر شخصیات کی جانب سے اداکارہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ان کو ازدواجی زندگی کے بندھنے پر مبارکباد دی۔ 

اداکارہ نے  رواں برس 3 جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی، نیلم منیر نے پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمد راشد سے شادی کی۔

نیلم منیر کی شوبز کو خیرباد کہنے کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جس میں  اداکارہ نے تریدد کرتے کہا  کچھ عرصہ قبل شادی کی ہے لیکن وہ شوبز چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، شوبز میں کام کرنا ان کا شوق اور جذبہ ہے اور اس میں کام کیے بغیر نہیں رہ سکتیں۔

اب اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’ ہیئر آئل‘ کی پروموشن کررہی ہیں، اداکارہ نے کہا وہ بہت خوش ہیں کیونکہ 3 ماہ قبل میری کزن نے ہیئر آئل  گفٹ کیا جو میں آپ سے بھی شیئر کروں گی۔

اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو  میں ’ ہیئر آئل‘ کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا وہ اس کو آپ سب کے لئے بھی تجویز کرتی ہے۔