ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی

سلمان خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ انڈسٹری کی میگا سٹار سلمان خان اپنی نئی ویڈیو میں ایک نئے روپ کے ساتھ منظرعام پر آئے جس پر اُن کے فینز حیران رہ گئے، ایک عرصے سے داڑھی میں دکھنے والے ’ بجرنگی بھائی‘ نے شیو کروا دی جس پر مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ سکندر ‘  کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد کلین شیو کروا دی،  جیسے ہی سلمان خان کی نئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر آئیں تو کچھ مداح اپنے بچپن کے ہیرو کو بوڑھا ہوتے دیکھ کر دکھی ہو گئے، جبکہ کچھ نے ان کی نئی شکل کی تعریف بھی کی۔

ایک صارف نے لکھا، ”ہمارے بچپن کے ہیرو کو بوڑھا ہوتا دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔“ تاہم، ایک پرستار نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ”میگاسٹار بھائی جان کل بھی ہینڈسم تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔“

ایک اور مداح نےتبصرہ کیا، ”وہ بالکل اپنے والد سلیم خان کی طرح لگتے ہیں۔“ ایک اور مداح نے لکھا، ”دنیا کے سب سے خوبصورت انسان سلمان خان۔“

اے آر مروگاداس کے ذریعہ تیار کردہ، سکندر کو ممبئی اور حیدرآباد سمیت متعدد مقامات پر 90 دنوں میں شوٹ کیا گیا ہے۔ اس فلم میں چار گانے، تین ڈانس نمبرز، اور پانچ بڑے ایکشن سیکوینس شامل ہیں، جو کہ ایک ہائی اوکٹین ایکشن اور سلمان خان کے منفرد انداز کو اجاگر کرتے ہیں۔

فلم ’سکندر‘ عید کے موقع پر ریلیز ہوگی، اور اس کے بعد سلمان خان کِک 2 میں واپسی کریں گے، جس کا شائقین کو بے حد انتظار ہے۔