علی ساہی: پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے 21 لاکھ کےفنڈز جاری کر دیے گئے۔
ہیڈ کانسٹیبل محمد حسن کی بیٹی کے علاج کیلئے 8 لاکھ کے فنڈز جاری کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق کانسٹیبل ناصر احمد کےبیٹے کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے،کانسٹیبل محمد رضوان کے بیٹے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے،کانسٹیبل نعیم احمد کےبیٹے کیلئے 2 لاکھ کے فنڈز ہیڈ کانسٹیبل احسان الحق کے بیٹے کیلئے 1 لاکھ 20 ہزار،ہیڈ کانسٹیبل شہزاد نذیر، کانسٹیبل عدنان شمعون کے بچوں کیلئے 2 لاکھ جبکہ شوکت علی، عدنان ربانی، دفتری نثار احمد کے بچوں کیلئے بھی 2 لاکھ کے فنڈز جاری کیے گئے۔
پولیس ملازمین کے بچوں کے علاج کیلئے فنڈز جاری
17 Mar, 2025 | 09:08 AM