شمالی وزیرستان؛ دہشتگردوں سے مقابلہ میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے 7 جانثار اہلکاروں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

17 Mar, 2024 | 08:41 PM

This browser does not support the video element.

احمد منصور : شمالی وزیرستان میں 16 مارچ  کو دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوۓ  شہید ہونے والے پاک فوج کے سات جانثاروں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کی اطلاع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہُوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید(عمر 39 سال، ساکن کراچی)، کیپٹن محمد احمد بدر شہید (عمر 23 سال، ساکن ضلع تلہ گنگ)، حولدار صابر شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خیبر)، نائیک خورشید شہید(عمر 30 سال، ساکن ضلع لکی مروت)، سپاہی ناصر شہید(عمر 29 سال، ساکن ضلع پشاور)، سپاہی راجا شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع کوہاٹ) اور سپاہی ساجد شہید (عمر 25 سال، ساکن ایبٹ آباد) کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا. نماز جنازہ میں شہداء کے اہلخانہ، عزیز و اقارب، پاک فوج کے افسران، عمائدینِ علاقہ اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. 

پاک فوج کے بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں , مادر وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی. 

مزیدخبریں