ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی زیرزمین گہرائی 188 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
17 Mar, 2024 | 08:30 PM