لاہور؛ برائلر گوشت  کی قیمت میں17روپے فی کلو اضافہ

17 Mar, 2024 | 07:12 PM

سٹی 42: لاہور میں برائلر گوشت  کی قیمت میں17روپے فی کلو اضافہ ہو گیا۔
رمضان المبارک کے پہلے ہفتے ہی صوبائی دارالحکومت لاہور میں پھل اور سبزیوں کے بعد گوشت بھی قابو سے باہر ہو گیا، شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت17روپے اضافے سے 583روپے ہو گیا، زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی 12 روپے اضافے سے 402 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 269 روپے فی درجن کی سطح پر آ گئی۔

مزیدخبریں