سٹی42: پتنگ بازی کے سدباب کیلئے خصوصی ٹیمیں متحرک، لاہور کے علاقہ اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 27 پتنگ فروشوں کو گرفتار کیا۔
تفصیلات کے مطابق شفٹ وائز تمام تھانہ جات کی حدود میں خصوصی ٹیمیں سرگرم،خصوصی ٹیموں نے 27 پتنگ بازوں کو دھر لیا ہے۔ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان رات کے وقت پتنگ بازی میں مصروف تھے،خونی کھیل کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ملزمان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں، کیمیکل و دھاتی چرخی ڈور برآمد ہوئی ہیں۔
پتنگ بازوں کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن کہتے ہیں عوام کو متنبہ و آگاہ کیا جاتا ہے کہ خونی کھیل سے خود کو اور بچوں کو دور رکھیں۔