پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع، وزیراعظم نےمنظوری دیدی

17 Mar, 2024 | 04:33 PM

اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف کاپہلے ماہ ہی بڑا فیصلہ، پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی۔ 

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ائیر مارشل ظہیر بابر کو ایک سال کی توسیع دے دی ہے ،وزیراعظم نے سمری ایوان صدر کو بھجوا دی ۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت کا نوٹیفکیشن جاری ہو گا۔

واضح رہے کہ ظہیر بابر سدھو کل ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔

مزیدخبریں