احمد منصور : مخصوص سیاسی جماعت کا شہدا کی حرمت پر ایک بار پھر وار،سوشل میڈیااکاؤنٹس کے ذریعے شہدائے شمالی وزیرستان کے خلاف گھٹیا پراپیگنڈا کیاگیااور انتہائی غلیظ زبان استعمال کی گئی۔ مخصوص سیاسی جماعت پہلے بھی اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے شہداکونشانہ بناتی رہی ہے۔
شہدا کا تمسخر اڑاناان شر پسند عناصر کاپراناوطیرہ ہے۔ عوام کے شدید رد عمل کے بعد سیاسی جماعت سے جڑے بے نامی اکاؤنٹ نے اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ،محب وطن پاکستانیوں کی طرف سےسوشل میڈیا پر شہدائے پاکستان کے خلاف گھٹیا، غلیظ پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کامطالبہ کیا گیا ہے۔
بدقسمتی سے مخصوص سیاسی جماعت شہداء کے تقدس کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے،مخصوص سیاسی جماعت کا پرانا وطیرہ رہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے شہداء کو نشانہ بنایا،شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ وار کے نتیجے میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں پر بھی مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گھٹیا پروپیگنڈا جاری رکھا۔
سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے کل دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے آفیسرز اور جوانوں کی بے حرمتی کی،شہید کی شہادت کا عقیدہ ہمارے ملک اور قوم کے لیے ایک نشانی ہے اور انکی عظمت کو ثابت کرتا ہے،عوام کی طرف سے شدید رد عمل آنے پر سیاسی جماعت سے جڑے بے نامی اکاؤنٹ نے اپنا گھٹیا پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دیا۔
بے نامی اکاؤنٹ کے نیچے سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس نے شہداء کے خلاف گھٹیا ترین زبان استعمال کی،مخصوص سیاسی جماعت کے شر پسند عناصر پہلے بھی شہداء کا تمسخر اڑا چکے ہیں،میانوالی ایئر بیس پر ٹی ٹی پی کے حملے پر بھی مخصوص سیاسی جماعت کی جانب سے ایک منفی اور ملک خلاف بیانیہ سامنے آیا،وہ جوان جنہوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا مخصوص سیاسی جماعت کے ملک دشمن عناصر نے انکو بھی نہ بخشا۔
26 ستمبر 2022 کو لسبیلہ بلوچستان میں فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر بھی مخصوص جماعت کے شرپسندوں نے مذاق اڑایا،پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہو یا افسران شہید ہو جائیں مخصوص سیاسی جماعت کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ ان کے پوشیدہ عزائم کو بے نقاب کرتا ہے،وقت آ گیا ہے کے سوشل میڈیا پر اِس طرح کے گھٹیا، غلیظ اور اخلاق سے گرے ہُوئے اکاؤنٹس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کر کے متعلقہ لوگوں کو کڑی سزائیں دی جائیں۔