لیسکو کی بجلی چوری کیخلاف مہم جاری

17 Mar, 2024 | 03:53 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کی بجلی چوری کیخلاف جاری مہم کے دوران تریسٹھ ہزار بجلی چوروں کو تین ارب کے ڈی ٹیکشن بل چارج کر کے دو ارب کی ریکوری کی گئی جبکہ انسٹھ ملازمین کو سہولت کاری کرنے پر معطل کیا گیا۔

 وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مہم کے دوران کمپنی نے بجلی چوروں کو تین ارب تیرہ کروڑ روپے کے ڈی ٹیکشن بل چارج کئے تھےجن سے پینسٹھ فیصد تک ریکوری کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب بجلی چوری میں ملوث ہونے پر آٹھ ملازمین کو گرفتار بھی کروایا گیا، مجموعی طور پر لیسکو کی جانب سے تریسٹھ ہزار مقدمات درج کروائے گئے، مقدمات درج ہونے پر بیس ہزار بجلی چوروں کو گرفتار کروایا گیا۔

مزیدخبریں