سیاسی جماعتوں پر تنقید کریں لیکن شہداء کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی، عطاء اللہ تارڑ

17 Mar, 2024 | 02:05 PM

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں پر تنقید کریں لیکن شہداء کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا ادراک ہے، معیشت کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیر اعظم نے معیشت کے حوالے سے ایجنڈا واضح کردیا۔ اداروں کی نجکاری، ٹیکس اصلاحات اور ایف بی آر کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ بلوم برگ نے وزیر خزانہ کی تعیناتی کو مثبت قدم قرار دیا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز میر علی کے ایریاز میں سات جوانوں کی شہادت ہوئی، 23سالہ کیپٹن بدر پانچ بہنوں کااکلوتا بھائی تھا، کیپٹن بدر کا جب جسد خاکی لایا گیا ہوگا تو اس گھر پر کیا گزری، قربانیوں کے باعث ہی یہ ملک چل رہاہے۔ ایک سیاسی جماعت نے گزشتہ روزبھی شہداء کی قربانیوں کی توہین کی، اس سیاسی جماعت کا ایک ٹریک ریکارڈ ہے، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیاٹیم نے ایک مرتبہ پھر شہداء کی تضحیک کی۔ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور سیاست ہے۔ سیاسی جماعتوں پر تنقید کریں لیکن شہداء کی تضحیک برداشت نہیں کی جائے گی، شہداء ہماری بقا کی ضمانت ہیں، لسبیلہ کےشہدا کی توہین کی گئی۔ 
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹویٹر ایکس کے تمام اکاؤنٹس کی شناخت کی جارہی ہے، قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 9 مئی کو ملکی سالمیت پر حملہ کیاگیا۔ آئی ایم ایف کو خط لکھنا اور جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف کام کرنا پی ٹی آئی کاوطیرہ ہے۔ بہت سارے اکاؤنٹس کو ٹریس کرلیاگیا، قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں