تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری،شہر میں کہیں بھی ٹریفک کا پہیہ رکنا نہیں چاہیے:سی ٹی او لاہور

17 Mar, 2024 | 11:21 AM

Imran Fayyaz

(عابد چودھری)سی ٹی او لاہور کے حکم پر ٹریفک سرکلز میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

  سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق  رواں سال تجاوزات آپریشن کے دوران 490 افراد کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے، مزاحمت کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کروایا گیا، ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 379 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔

 آپریشن کے دوران مصروف اور اہم شاہراہوں پر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز بنانے پر 58 افراد کےخلاف مقدمات درج کروائے گئے،کریک ڈاؤن سے پہلے متعدد بار وارننگ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

 عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی ٹریفک کا پہیہ رکنا نہیں چاہیے، وارننگ کے بعد بھی تجاوزات نہ ہٹانے پر مقدمات درج کروائے جارہے ہیں، سی ٹی او نے ڈویژنل افسران، سرکل افسران اور سیکٹر انچارجز کو بلاتفریق کارروائی کا حکم دیا ہے۔

 
 
 
 

مزیدخبریں