(ویب ڈیسک)صیہونی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف برطانیہ میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری ،برطانیہ میں مسلم کمیونٹی نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکاٹ کر دیا۔
اسرائیل سے برطانیہ سالانہ 10 ملین ڈالر ( 1 کروڑ ڈالر) کی 30 ہزار ٹن کھجوریں درآمد کی جاتی ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل کی پولیس نے رمضان المبارک کے دوران بھی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے بیت لحم کے دیہیشہ کیمپ میں افطار کی تیاری میں مصروف فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا، اسرائیلی اہلکار فلسطینیوں پر اسلحہ تان کر ایک شخص کو گرفتار کر کے لے گئے۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔