ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

17 Mar, 2023 | 08:43 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی،مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری،ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی 45.64 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا،44 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے افرادکیلئے مہنگائی 47.97 فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں ٹماٹر 8 روپے 92 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

 ادارہ شماریات نے کہاکہ 190 گرام چائے کا پیکٹ 39 روپے 67 پیسے مہنگا ہوا ،پیٹرول 4 روپے 93 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا ،ہائی سپیڈ ڈیزل 13 روپے 7 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا، آلو 2 روپے 26 پیسے ، کیلے 7 روپے 50 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ایک ہفتے میں چینی دو روپے 78 پیسے مہنگی ہوئی ،20 کلو آٹے کا تھیلا 42 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ،ڈھائی کلو گھی کا ڈبہ 18 روپے 3 پیسے مہنگا ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چاول ، دودھ ، گوشت اوردہی بھی مہنگی ہوئی ،حالیہ ہفتے میں 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،اس دوران 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتیں برقرار رہیں۔

مزیدخبریں