(شاہد ندیم سپرا)لیسکو میں تقرروتبادلے پر پابندی عائد کردی گئی،چھ ماہ کے لیے افسران و ملازمین کے تبادلے نہیں ہونگے۔
صرف ڈسپلنری کیسز اور ایڈمنسٹریشن معاملات پر تبادلہ ہوسکے گا،بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایچ آر کمیٹی نے تبادلوں پر پابندی کی منظوری دی۔ چئیرمین بی او ڈی لیسکو کے مطابق رمضان المبارک اور موسم گرما میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔