باغبانپورہ، دیرینہ دشمنی پر شہری قتل

17 Mar, 2023 | 04:40 PM

Imran Fayyaz

(عابد چوہدری)باغبانپورہ میں دیرینہ دشمنی پر چالیس سال کے شہری کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں رات گئے ملزمان رضا گجر اور بلا نمبر نے فائرنگ کر کے خالد مجید کو قتل کیا۔خالد مجید اپنی دکان پر موجود تھا، ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، خالد مجید کو تشویشناک حالت میں شالیمار ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہو سکا۔

پولیس کے مطابق مقتول نے 8 سال قبل ملزم رضا کے والد کو قتل کیا تھا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں