پی ٹی آئی اورحکومت میں معاملات طےپا گئے

17 Mar, 2023 | 03:52 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی اورپنجاب حکومت کے  درمیان ریلیوں ،سکیورٹی اورقانونی معاملات کے ٹی او آرز طےپا گئے۔

تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل ،سرچ وارنٹس کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کرے گی۔تحریک انصاف کیجانب سے شبلی فرازاورپولیس کیجانب سے عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے۔

معاہدہ کے مطابق پی ٹی آئی14 اور 15مارچ کو درج ہونیوالے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرے گی۔معاہدہ کے مطابق تحریک انصاف اتوار کی بجائے پیر کے روز جلسہ کرے گی۔جلسے کی اجازت کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے گا.

دوسری جانب عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر کارکن جمع ہونا شروع ہوگئے۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاویدکارکنوں کو جوش دلانے کے لیے نعرے بازی کرارہے ہیں.ڈنڈا بردار فورس عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر موجود ہیں۔

مزیدخبریں