ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توشہ خانہ کیس: وارنٹ منسوخی کی پٹیشن مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

توشہ خانہ کیس: وارنٹ منسوخی کی پٹیشن مسترد ہونے کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاؤں گا، انڈر ٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی ہے۔

https://html.scribdassets.com/rbu4omgowarn901/images/1-e10bd38c22.jpg

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کا اعتراض

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے، جس معاملے پر ہائیکورٹ پہلے فیصلہ کرچکی اسے دوبارہ کیسے سن سکتی ہے؟

واضح رہےکہ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer