(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ شازیہ منظور سٹیج پر گرنے سے بال بال بچ گئیں۔
پاکستان کی مشہور گلوکارہ شازیہ منظور ایک شو کے دوران فوٹو سیشن کے لیے سٹیج پر آئیں تو اچانک لڑکھڑا گئیں تاہم ٹِک ٹاک سٹار جنت مرزا نے انہیں گرنے سے بچا لیا۔
سٹیج پر سنبھلنے کے بعد گلوکارہ نے حیرانی سے کہا آج خود ہی گر رہی ہوں۔مذکورہ ویڈیو کو شازیہ منظور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شئیر کیا جس پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں۔
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے شازیہ منظور کو سٹیج پر گرنے سے بچا لیا، ویڈیو وائرل
17 Mar, 2022 | 09:50 PM