شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

17 Mar, 2022 | 09:06 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)موسم گرما کا آغاز ہونے کے باوجود لائن لاسز کو مرتب کرنے کے لئے گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کیا جا سکا، شہریوں کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے لگا۔
شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باوجود گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکا جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گیس کی کمی پورا ہونے کے باوجود سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لئے گیس پریشر کو ڈاؤن کر رکھا ہے ،رات میں گیس کی سپلائی معطل کر دی جاتی ہے جس کی وجہ سے گیس چوری پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، کمپنی کے سسٹم پر لیکج زیادہ ہے ،،جو لائن لاسز بڑھنے کا باعث بنتی ہے ۔

بعض بڑے صارفین بھی گیس چوری میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں پریشر ڈاؤن کر دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں