عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرنے کو تیار

17 Mar, 2022 | 07:37 PM

Imran Fayyaz

(شہزاد خان ابدالی)وفاقی حکومت نے گندم کی 4سو روپے فی من مہنگا کرنے کی منظوری کا معاملہ ،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت خرید 2200روپے  مقرر کرنے کی منظور ی دیدی،پاکستان فلورز ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1800 سے بڑھا کر 2200 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب کا گندم خریداری ہدف 40 لاکھ ٹن مقررکیا گیا، وفاقی محکمہ پاسکو کا خریداری ہدف 12 لاکھ ٹن مقرر ہے۔

گذشتہ سال قیمت خرید 1800روپےمن مقرر کی گئی تھی، فلورز ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونے سے آٹا مہنگا ہو جائے گا ۔چیئرمین فلور ملز آل پاکستان نے کہا کہ اس سے روٹی کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی ۔چیئرمین فلور ملز آل پاکستان میاں عاصم رضا نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں تیسری بار گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ۔
 

مزیدخبریں