دپیکا پڈوکون اداکاری سے پہلے کیا کرتی تھیں ؟   

17 Mar, 2022 | 06:05 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بھارت کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون سے متعلق بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ وہ اداکاری اور ماڈلنگ کے آغاز سے قبل کیا کرتی تھیں؟

 بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کے شوہر اداکار رنویر سنگھ کی جانب سے بھارتی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے سسرال کو خود کیلئے ایک چیلنج اور سسرال کے ساتھ گزرنے والے سخت اور خوشگوار وقت سے متعلق بات کی گئی ہے۔

رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ دپیکا پڈوکون ایک بہت اعلیٰ بیڈ منٹن کھلاڑی ہیں، اُن کی سالی گالف کی جبکہ اُن کے سسر بیڈ منٹن کے نامور کھلاڑی رہ چکے ہیں۔ دپیکا پڈوکون  اداکاری اور ماڈلنگ کے آغاز سے قبل ملکی سطح پر کامیاب بیڈ منٹن کھلاڑی بھی رہ چکی ہیں۔

رنویر سنگھ  نے بتایا کہ 66 کی عمر میں بھی اُن کے سسر پرکاش پڈوکون بہترین بیڈ منٹن کھیلتے ہیں وہ اپنے سسر سے تو کیا آج تک دپیکا پڈوکون سے کھیلنے والے سب ہی بیڈ منٹن کے میچز میں شکست کھائی ہے۔

مزیدخبریں