ہم سندھ ہیں ہند نہیں، سندھ ہاؤس پر دھاوا کے عندیہ پر پیپلز پارٹی کا جواب

17 Mar, 2022 | 05:50 PM

 ویب ڈیسک :  پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں حصہ لینے پر ایم این ایز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، ارکان اسمبلی کی زندگی ، آزادی اور خاندان خطرے میں ہیں۔ 

ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہناتھا کہ ہم ارکان اسمبلی کے تحفظ کے لئے  اپنے تمام ذرائع استعمال کریں گے۔ پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم ان کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی انہوں نےکہا کہ  ہم اپنے تمام کارڈ ابھی ظاہر نہیں کریں گے۔ حکومت کیخلاف مزید لوگ جلد سامنے آئیں گے او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے ہم اسلام آباد میں کوئی انارکی نہیں چاہتے۔حکومت ہمیں اشتعال نہ دلائے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ارکان اسمبلی کی زندگی،آزادی اور خاندان خطرے میں ہے۔

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، جاوید شاہ جیلانی، عبدالقادر مندوخیل، عابد بھیئو، احسان مزاری، نوید ڈیرو اور مہرین بھٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں الزام لگایا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز واقعے کے بعد عمران خان کی حکومت ’اب ہم پر سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ’ہم تمام اراکین نے پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے بعد حکومت سندھ سے درخواست کی تھی کہ ہمیں سندھ ہاؤس میں رہائش دی جائے کیونکہ ہماری جانیں پارلیمنٹ لاجز میں محفوظ نہیں اور ہمارے ساتھ ہماری خواتین ارکان بھی غیر محفوظ ہیں جس طرح اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں غیر قانونی چڑھائی کی اور لوگوں کی جان خطرے میں ڈالی

مزیدخبریں