(حسن خالد)کاہنہ کے علاقے میں خاتون نے زہر یلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق37 سالہ ریحانہ نعیم کا اپنی بیٹی کے ساتھ جھگڑا ہوا،گھریلو لڑائی جھگڑوں سے تنگ خاتون نے خودکشی کرلی۔
متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔