’بابر اعظم سے شادی‘ سڑک پر کھڑی لڑکی کی ویڈیو وائرل

17 Mar, 2022 | 03:52 PM

(ویب ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سریز جاری ہے، گزشتہ روز کراچیکے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز قومی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، رضوان، عبداللہ شفیق اور کپتان بابر نے لمبی اننگز کھیلتے متعدد ریکارڈز بنائے۔ سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لڑکی نے بابراعظم نے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کےمطابق آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی شاندار کارکردگی پر بابر کی مداح نے انہیں شادی کی پیشکش کی۔کراچی کےنیشنل سٹیڈیم کے باہر سے ایک لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں لڑکی بابر اعظم سے ملنے کی بھی خواہش کررہی ہے۔

ویڈیو میں کپتان کی مداح مسلسل کہہ رہی ہیں کہ 'مجھے کسی طرح بابراعظم سے ملوادیں، میری یہ آواز ابھی انہیں پہنچا دیں'۔لڑکی کی اس بات پر سوال کیا گیا کہ بابر اعظم سے ملاقات کرکے آپ کیا کریں گی؟ جس پر خاتون نے جواب دیا کہ میں ان سے شادی کروں گی۔

 پاس کھڑے ایک لڑکے نے مائیک میں لڑکی کی بات کا جواب دیتے کہا کہ مشکل ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اور لڑکابھی بابراعظم سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کررہا ہے۔

مزیدخبریں