قیصر کھوکھر: چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے آل پنجاب سیکرٹری کانفرنس طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آل پنجاب سیکرٹری کانفرنس بروز ہفتہ کو سول سیکرٹریٹ میں ہوگی ۔ کانفرنس میں تمام سیکرٹری شرکت کریں گی اور کمشنر ویڈیو لنک پر ہونگے ،جس میں افسران کی کارکردگی کو جانچا جائے گا۔
اس کے علاوہ کانفرنس میں پینشن کیسز سروس ڈیلیوری اور مانیٹرنگ آف ترقیاتی سکیم کا جائزہ لیاجائے گا ،جبکہ زیر التوا تحقیقات کو جلد نمٹانے کے عمل کو چیک کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کی اجازت سے کوئی بھی نیا ایجنڈا پیش کیا جا سکے گا۔