ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

17 Mar, 2022 | 03:20 PM

  ویب ڈیسک :  ٹک ٹاکر اور ماڈل قندیل بلوچ کے قاتل اس کے سگے بھائی کی بریت کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

رپورٹ کے مطابق  اس ا مرکا انکشاف رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون ملیکہ بخاری نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ہے، سوشل میڈیاپر پوسٹ کردہ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے  کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے قندیل بلوچ کے قاتل کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے پاس موقع ہے کہ وہ ایسے سفاکانہ قتل کے واقعات کے خلاف مثال قائم  کرے۔

یادرہے وارثان کی طرف سے معاف کردینے پر 19  فروری 2022 کو ٹک ٹاکر ا ور ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کرنے والے ان کے بھائی کو رہا کر دیا  گیا تھا۔ہائی کورٹ ملتان بینچ نے راضی نامے کی بنیاد اور گواہوں کے بیانات سے منحرف ہونے پر سزا یافتہ محمد وسیم کو بری کیا تھا۔

 یادرہے قندیل بلوچ کو سنہ 2016 میں ان کے بھائی محمد وسیم نے گلا گھونٹ کر قتل کیا تھا اور اس کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھاجس پر محمد وسیم کو 27 ستمبر 2019 کو ملتان کی ماڈل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں