ویب ڈیسک : دوستوں اور کزنز کے نیٹ فلیکس اکاؤنٹ شئیر کرکے فلمیں اور سیزن مفت دیکھنے کے دن ختم ہونے والے ہیں ۔ نیٹ فلیکس نے اہلخانہ کے علاوہ باہر اکاؤنٹس شئیرنگ کے لئے علیحدہ فیس چارج کرنیکا فیصلہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس نے فی الحال چلی، کوسٹاریکا اور پیرو کے لئے یہ فیس نافذ کرنیکا فیصلہ کیا تاہم آنے والے دنوں میں اس پائلٹ پروگرام کا دائرہ کار امریکا سمیت مزید ممالک تک بڑھا دیا جائے گا ۔ اہلخانہ سے ہٹ کر دو افراد کے ساتھ اکاؤنٹس شئیرکرنیکی فیس 2.99 ڈالر عائد کی جائے گی۔
یادرہے جنوری 2022 میں نیٹ فلیکس نے گذشتہ دو سال میں پہلی دفعہ اپنی فیس 13.99 ڈالرسے بڑھا کر 15.49 ڈالر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یادرہے سلیکون ویلی کی کمپنی نیٹ فلیکس اس وقت دنیا بھر میں ایک ہاؤس ہولڈ برانڈ ہے جس کے دنیا بھر میں 222 ملین اسبسکرائبرز ہیں اس میں وہ افراد شامل نہیں جو اپنے دوستوں رشتہ داروں اور ہمسایوں کے اکاؤنٹس استعمال کررہے ہیں ۔کمپنی نے اہلخانہ سے ہٹ کر پاس ورڈ استعمال کرنیوالے سبسکرائبرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے کئی سبسکرائبرز کو میسج بھیجے گئے ہیں۔ نیٹ فلیکس کے ڈائرکٹر پروڈکٹ انوویشن چینگ یی لونگ کا اپنے بلاگ پوسٹ پر کہنا ہے کہ پائلٹ پروگرام NFLX,4.01% پر گذشتہ سال سے کام کررہے ہیں اس کے تحت ان ارکان کو جو اپنے اہلخانہ کے علاوہ نیٹ فلیکس شئیر کررہے ہیں محفوظ اور آسان سروس کے لئے معمولی سی فیس ادا کرنا ہوگی تاکہ وہ نیٹ فلیکس کے نئے فیچرزاور نت نئے ٹی وی شوز اور فلموں سے محضوظ ہوسکیں۔