ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

57روپے کے تنازع پر شوہر نے نئی نویلی دلہن کو قتل کردیا

newly husband murdered wife
کیپشن: wife murder
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معاشرے میں عدم برداشت کی فضاء قائم ہوچکی ہے، معمولی سی بات پر  قتل کرنے والی لرزہ خیزواردت نے خوف وہراس پھیلا رکھا ہے۔مصر میں صرف5 مصری پاونڈ( جن کی مالیت57روپے کے قریب بنتی ہے )کے جھگڑے پر ایک دلہن کو شادی کے صرف 18 دن بعد شوہر نے چاقو کے وار کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں نوبیاہتادلہن نے گھرکے لئے کچھ منگوانے کی خاطرشوہر سے پانچ پاونڈ مانگے جو شوہر نے نہیں دیئے جس پر گھر میں جھگڑا شروع ہوگیا اسی جھگڑے پر شوہرنے بیوی کی پیٹھ میں چھری کے وار کر کے اسے زخمی کر دیاجو کچھ دیر بعد ہی چل بسی ۔سکیورٹی فورس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور لاش کو قلیوبیہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،جبکہ شوہر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

 قلیوبہ پولیس کے مطابق ملزم شادی کے بعد اپنی بیوی پر خرچ نہیں کرتا تھا ،جبکہ کھانا بھی بیوی کے میکے سے آتا تھا گزشتہ روز بیوی نے شوہر سے پیسے مانگے کہ وہ گھر کیلئے کھانے پینے کا سامان خریدنا چاہتی ہے جس میں دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا ۔مقتولہ لڑکی کی ماں اپنی بیٹیوں کی کفالت کے لیے سبزی فروخت کرتی ہے ۔پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ۔

مزیدپڑھیں:معمولی گھریلو ناچاقی پر2خواتین قتل


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer