ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپرز ملتوی;تعلیمی ادارے بند کردیے گئے

schools closed in Qutta
کیپشن: schools closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حالیہ دنوں ملک میں ہونے والے واقعات نے تعلیمی اداروں پر بھی اپنے اثرات مرتب کئے، پشاور خودکش حملہ اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کی وجہ سے دہشت گردی کا خطرہ مزید بڑھ چکا ہے جس کے پیش نظر کوئٹہ میں تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک میں گزشتہ ماہ سے دہشت گردی کے خطرات منڈلارہے ہیں، پشاور خودکش حملہ اور کوئٹہ دھماکے میں مالی وجانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ صورت حال کومدنظر رکھتےکوئٹہ میں تمام تعلیمی ادارے 2 روز کیلئے بند کر دیئے گئے، وزیرتعلیم بلوچستان نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ جمعرات ،جمعہ کو کوئٹہ کے تمام سکولز بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے 2 پیپرز بھی ملتوی کردیئے ہیں ، اس حوالے سے چیئرپرسن بورڈ سعدیہ فاروقی کا کہنا تھا کہ جمعرات اورجمعہ کو میٹرک کا پرچہ نہیں ہوگا تاہم کوئٹہ کے علاؤہ دیگر اضلاع میں امتحان معمول کے مطابق ہوگا اور کینسل پرچوں کی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید تفصیلات:ٹیوشن سنٹر و اکیڈمیز سیل کرنے کا عندیہ؛ اہم انکشافات

M .SAJID .KHAN

Content Writer