بھارت باز نہ آیا، اسلامو فوبیا کا عالمی دن منانے کی قرارداد کیخلاف اعتراض کردیا

17 Mar, 2022 | 12:02 PM

  ویب ڈیسک :  بھارت باز نہ آیا۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا عالمی دن منانے کی قراردادمنظور ہونے پر بھارتی مندوب نے اعتراض اٹھایا ہے۔

 یادرہے منگل کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ قرارداد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسے پاکستان نے متعارف کرایا تھا۔جنرل اسمبلی سے منظور ہونے والی اس قرارداد کو او آئی سی کے 57 ممالک سمیت آٹھ دیگر ملکوں کی بھی حمایت حاصل تھی جن میں چین اور روس بھی شامل ہیں۔

تاہم بھارت نے قرارداد پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد ہندو فوبیا اور دیگر مذاہب سے متعلق عدم برداشت کو بیان نہیں کرتی جس پر انہیں تحفظات ہیں۔ قوامِ متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس ترمرتی نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا سے متعلق قرارداد اقوامِ متحدہ کے رکن ملکوں کو مذہبی ہم آہنگی اور امن کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے بجائے مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرتی ہے

فرانس اور یورپی یونین کے نمائندوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ان ممالک کا موقف ہے کہ دنیا بھر میں مذہبی عدم برداشت پایا جاتا ہے اور جنرل اسمبلی سے منظور ہونے والی قرارداد میں صرف اسلام کا ذکر ہے

مزیدخبریں