ایفل ٹاورنے واشنگٹن مونومنٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

17 Mar, 2022 | 11:47 AM

ویب ڈیسک:ہمارے اردگرد بہت سی عمارتیں ایسی ہوتی ہیں، جنہیں دیکھ کر بے اختیار منہ سے تعریفی کلمات نکلتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیرس کی عمارت ایفل ٹاورکے اوپر ایک نیا ڈیجیٹل ریڈیو اینٹینا لگانے کے بعد  اس کی اونچائی میں 6 میٹر مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ایفل ٹاور کی  اونچائی اب ایک ہزار 82 فٹ ہو گئی ہے۔اس تعمیر کے بعد ایفل ٹاور واشنگٹن مونومنٹ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے اونچا انسان ساختہ ڈھانچہ بن گیا ہے۔ یاد رہے ایفل ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

ٹاور کی تعمیر میں لوہے اور اسٹیل کے 18 ہزار ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو مجموعی طور پر 25 لاکھ کیلوں کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ جُڑے ہوئے ہیں۔ اس میں استعمال ہونے والے لوہے اور اسٹیل کا مجموعی وزن 7,300ٹن ہے۔

 واضح رہےکہ  ایفل ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ پیرس کی یادگار کو سال 1899 میں فرانسیسی انقلاب کے ایک سو سال مکمل ہونے کی خوشی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں