سرکاری ملازمین کی سنی گئی؛ حکومت نےخوشخبری سنادی

17 Mar, 2022 | 11:29 AM

(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے وفاق کی طرز  پر 15فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی منظوری دے دی۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے دفتر سے جاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے وفاق کی طرز پر  منظور 15فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی سمری حتمی منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھجوائی جائے گی۔

ہینڈ آؤٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی حکام نے لاہور میں احتجاج کرنے والی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ گزشتہ سال دیے گئے 25 فیصد اسپیشل الاؤنس کے لیے اہلیت کے معیار میں کسی کو غیر ضروری طور پر محروم نہ رکھا جائے۔

محکمہ سکولز اور ہائر ایجوکیشن ملازمین کا پے اینڈ سروس پروٹیکشن کا مسئلہ پنجاب سروس ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں 30روز کے اندر حل کرے گا۔محکمہ صحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کی اپ گریڈیشن کی سمری 30 دن میں بھجوائے گا۔

مزیدپڑھیں:ریلوے ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری

مزیدخبریں