محکمہ سپورٹس کو ایک ارب دس کروڑ روپے کے فنڈز مل گئے

17 Mar, 2022 | 11:13 AM

قیصرکھوکھر:لاہور میں سکوائش کمپلیکس اور انٹرنیشنل ٹینس ایرینا بنانے کیلئے فنڈز جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ سپورٹس کو ایک ارب دس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ سپورٹس کو ایک ارب دس کروڑ روپے کے فنڈز مل گئے۔نشتر پارک میں قذافی سٹیڈیم کے قریب سکوائش کمپلیکس کی تعمیر پر 12 کروڑ30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

 جبکہ لاہورشہر میں انٹرنیشنل معیار کے ٹینس ایرینا کی تعمیر کیلئے5 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

محکمہ خزانہ نے مذکورہ گرانٹ محکمہ سپورٹس کے اکاونٹ میں منتقل کردی ہے۔ محکمہ سپورٹس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی دونوں  منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

مزیدخبریں