چین کا پاکستان کےلیے ایک اورتحفہ

17 Mar, 2021 | 03:52 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: دوست ملک چین کا پاکستان کےلیے ایک اورتحفہ، کورونا وائرس کی تیسری کھیپ  اسلام آباد پہنچ گئی، ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر خصوصی طیارہ بیجنگ سے نورخان ایئربیس پہنچا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافے کے بعد پاکستان حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکیسن چین سے منگوائی، چین سے ویکسن لے کر خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا، اس موقع پر معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی نور خان ایئر بیس پر موجود تھے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں وصول کیں۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔ویکسین بھجوانے پرچین کی حکومت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قبل ازیں یکم فروری کو پاکستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان واپس پہنچا تھا، پہلی ویکسین کی کھیپ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز  کو لگائی گئی جبکہ دوسری کھیپ میں کورونا ویکسین معمر افراد کیلئے مختص کی گئی۔

مزیدخبریں